فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد کے علاقہ 5 ج ب کمال پور موٹروے کیساتھ سروس روڈ پر نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح نشاط آباد کے علاقہ 5 ج ب کمال پور موٹروے سروس روڈ پر نامعلوم سفاک افراد نے 30سالہ نوجوان کو سینے میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گئے۔ تاہم ابھی تک مقتول کی شناخت نہ ہو سکی۔




