2

کمبوڈیا کے بادشاہ کی پاکستانی سینیٹ کے وفد سے ملاقات ‘اہم امور پر تبادلہ خیال

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کی سینیٹ آف پاکستان کے وفد سے خیرسگالی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر چوہدری عابد شیر علی کی قیادت میں ان دنوں پاکستانی سینیٹ کا وفد کمبو ڈیا کے سرکاری دورے پر ہے ۔گزشتہ روز کمبوڈیا کے باشاہ نورودوم سیہامونی نے وفد کے ساتھ ملاقات کی اور وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا ۔ ملاقات خوشگوار ماحول اور باہمی احترام پر مبنی رہی جس میں پاکستان اور کمبوڈیا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی نے کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیا کے مثالی تعلقات ہیں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا ئیگا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر چوہدری عابد شیر علی نے کمبوڈیا کے بادشاہ کاشاندار استقبال کرنے اور پر تکلف عشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں