فیصل آباد(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے نائب صدر رانا محسن خان نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے ملک کے تمام شعبوں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے آٹا گھی ایک چکن سبزی پھل سمیت دیگر گھریلو سامان کی اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں ،بھوک وافلاس اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے ہر روز ففٹی اورسینچری کر رہی ہیں۔آخری غریب آدمی اپنے بیوی بچوں کا پیٹ کہاں سے پالے ہمارے معزز اعلی عدلیہ بھی تو کوئی حکمرانوں اور بیوروکریسی کی غفلت و لاپرواہی کیخلاف نوٹس نہیں لے رہی ہے تاجر برادری ا ر با ب اختیار اور اعلیٰ عدلیہ سے گزارش کرتی ہے خدا کے لئے عوام اور تاجر برادری پر رحم کیا جائے۔
35