کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صوبہ بھرمیں لائسنسنگ سہولیات،کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔صوبہ بھرمیں رکشہ اور کار موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد کیاگیا،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی احکامات پرموٹرسائیکل کیلرننگ لائسنس پر42دن کاریلیف دیا گیا۔ذرائع کیمطا بق شہری ایک ہی دن میں لرننگ اورریگولرلائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں، ہراتواررکشہ کے ڈرائیونگ ٹیسٹ سے 17 ہزار سے زائدشہری مستفیدہورہے ہیں،24 گھنٹے میں 15 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ صوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لا ئسنس کے حصول کیلئے خصوصی مہم جاری ہیں، شہری خصوصی مہم سے فائدہ اٹھائیں اور فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں