4

کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملز م گرفتار

راولپنڈی(بیورو چیف)نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروا ئی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے موبائل فونز کے فرانزک سے مزید انکشافات کا امکان ہے۔این سی سی آئی اے نے بیان میں بتایا کہ راولپنڈی میں بڑی کارروائی کی گئی ہے اور معصوم بچوں کا استحصال کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی میں چھاپہ مارا گیا اور کم سن بچے کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا شعیب برت کو دھر لیا گیا اور ان کے قبضے سے دو موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران ملزم کا معصوم بچوں کی ویڈیوز رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں