کمسن بچہ زیر تعمیر واٹر ٹینک میں گرکر جان کی بازی ہار گیا

شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)کمسن بچہ زیرِ تعمیر واٹر ٹینک میں گر کر جاں بحق،حادثے کے نتیجے میں چار سالہ معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ جھنگ والا پھاٹک، شورکوٹ چھاؤنی میں ایک زیرِ تعمیر گھر کے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک میں کھیلتے ہوئے ایک بچہ گر گیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس اور ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بچے کو ٹینک سے باہر نکالا، تاہم بدقسمتی سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت عبدالہادی ولد محمد بلال نصیر (عمر تقریباً 4 سال) کے نام سے ہوئی جو کہ چک نمبر 327 کا رہائشی تھا۔ لواحقین نے بچے کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے قانونی کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں