کمسن بچی سے نازیبا حرکات کرنیوالا سینٹری ورکر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سول لائن پولیس نے الائیڈ ہسپتال برن سنٹر میں ڈیوٹی کرنے والی نرس کی کم سن بیٹی سے نازیبا حرکات کرنے والا سینٹری ورکر کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق محلہ مصطفی آباد کے رہائشی آفتاب احمد نے بتایا کہ اسکی اہلیہ الائیڈ ہسپتال ون میں بطور نرس کام کرتی ہے۔ 30جولائی کو اسکی اہلیہ عظمیٰ ڈیوٹی پر گئی تو کم سن بیٹی عشاء کو ساتھ لے گئی اور سینٹری ورکر فلک شیر نے بچی کو اکیلا دیکھ کر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے لگا تو لڑکی کی چیخ وپکار پر ہسپتال کا عملہ اور شہری جمع ہوئے تو ملزم فلک شیر بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تو سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سینٹری ورکر فلک شیر کو گرفتار کر لیا۔ تاہم ایم ایس ڈاکٹر فہیم یوسف نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اویس فضل کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیکر دو روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور واقعہ میں ملوث سینٹری ورکر فلک شیر کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں