41

کمشنرساہیوال کی تجاوزات کیخلاف آپریشن کی ہدایات

ساہیوال(بیوروچیف)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے دیپالپور بازار میں تجاوزات اور اس سے عوام کو درپیش شدید مشکلات کا نوٹس لے لیا، کارپوریشن کے متعلقہ عملے کو آج ہی تمام بازار سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت، شہر کے کمرشل علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے، کمشنر کی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن خالد محمود گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے اکرام ملک، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ اور سی او کارپوریشن شیخ اشفاق احمد سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔انہوں نے پسپ حکام کو ہدایت کی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج پائپ ڈالنے کے بعد سڑکوں کی بحالی کا عمل تیز کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں