11

کمشنرسرگودھا کابارشوں ، ژالہ باری سے گندم ، چنا کینولہ کی فصل تباہ ہونے پر نوٹس

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے میانوالی تحصیل کے کچھ زرعی رقبہ پر حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے کھڑی گندم، کینولہ اور چنا کی فصل کے مکمل طور پر تباہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقہ کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کو ریفرنس تیار کرکے حکومت کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ کمشنر سے میانوالی کے کسان اتحاد کے ایک وفد نے ہفتہ کے روز قادر خان کی قیادت میں ان سے دفتر میں ملاقات کی اور حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ، ڈائریکٹر زراعت اور اے سی آر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں