81

کمشنرسرگودھا کی زیرصدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

سرگودہا(بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن محمداجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ضلع سرگودہا کی 8 مختلف سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب علی اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے علاؤہ تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں تعمیر ومرمت سٹرک گجرات روڈ سے آبادی شیر محمد والا ، اللہ بخش والا براستہ آبادی عطا آباد کل لمبائی ساڈھے تین کلومیٹر ، تعمیر ومرمت سٹرک سردار پور روڈ سے چک نمبر 15 شمالی ڈرین کے ساتھ لمبائی تقریباً ساڈھے تین کلومیٹر ، تعمیر ومرمت سٹرک پرانا بھلوال سے چک نمبر 10 شمالی براستہ چک نمبر 11 شمالی ،چک نمبر 10 شمالی راجباہ مٹھہ لک کل لمبائی پانچ کلومیٹر ، تعمیر ومرمت سٹرک پرانا سیٹلائٹ ٹائون بلاک نمبر اے، بی ،سی اور ڈی لمبائی تقریباً اڑھائی کلومیٹر ، تعمیر ومرمت سٹرک میاں دا بنہ روڈ سے کلس شریف براستہ چک سیدا لمبائی 7 کلومیٹر ، تعمیر ومرمت سٹرک شاہدرہ سے دھیوال براستہ کوٹ موسی لمبائی 7 کلومیٹر اور تعمیر ومرمت سٹرک چک نمبر 104 شمالی سے کوٹ امیر لمبائی 4.70 کلومیٹر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں