33

کمشنرسرگودھا کی 10جون تک بائی پاس روڈ مکمل کرنیکی ہدایت

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اور ہیوی ٹریفک کا داخلہ شہر میں بند کرنے کیلئے بائی پاس روڈ کی تعمیر کیساتھ ساتھ 47پل اوور ہیڈ برج پر کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے جبکہ چونگی نمبر9 کیساتھ ساتھ گلوالہ ریلوے پھاٹک پر بھی پل کی تعمیر کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جارہی ہے معلوم ہوا ہے کہ چونگی نمبر9 اور گلوالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا منصوبہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں بھی زیر بحث آیا تھا مگر حکومت کی تبدیلی کے باعث یہ منصوبہ ترک کردیا گیا تھا اب شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بائی پاس روڈ کی تعمیر اور ان دو اوور ہیڈ برجز کی تعمیر کے حوالہ سے حکومت نے اقدامات کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں