33

کمشنرسلوت سعید کا ایف ڈی اے سٹی کا دورہ

فیصل آباد(پ ر)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایف ڈ ی اے)کی زیرنگرانی ایف ڈی اے سٹی میں سپورٹس کمپلیکس کا میگا پراجیکٹ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کھیلوں کے میدان میں ایک عظیم اور شاہکار منصوبہ ہے جسکا 75فیصد کام مکمل ہوچکاہے جس میں کھیلوں کے شائقین کیلئے مختلف ان ڈور گیمز کی معیاری سہولیات وستیاب ہو نگی ۔ کمشنر سلوت سعیدنے سپورٹس کمپلیکس کے اہم منصوبے کا معائنہ کرنے کیلئے ایف ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے انہیں سپورٹس کمپلیکس کے تعمیراتی مراحل، دستیاب ان ڈور گیمز کی سہولتوں کی تفصیلات اور منصوبے کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی،چیف انجینئر مہرایوب گجر،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل مقصود پنوں،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ طلحہ تبسم ودیگر افسران اس موقع پرموجود تھے۔کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس کی بلڈنگ کے تکمیل شدہ حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی معیار اور ان ڈور گیمز کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیااور کہاکہ اس اہم منصوبے کا بقیہ کام تیز رفتاری سے مکمل کریں تاکہ شہری اس کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں اس سلسلے میں درکار فنڈز کا بندوبست کیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے شائقین کیلئے اس منصوبے کو بلاتاخیر کھولنے کے انتظامات کریں جس کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت ممبرز شپ کا آغاز کیاجائے اس سلسلے میں ایف ڈی اے سٹی کے مکینوں کیلئے ترجیح دیتے ہوئے انہیں پرکشش ترغیبات دی جائیں۔ انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کے میگا پراجیکٹ کے جمالیاتی حسن میں اضافہ کرنے کے لئے سلیقے سے لینڈ سکیپنگ کے ذریعے اندرونی اور بیرونی ماحول کو مزید خوشنما اور جازب نظر بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں