کمشنرسوشل سیکورٹی کا دورہ سرگودھا

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے سوشل سکیورٹی ہسپتال سرگودھا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران کمشنر نے ریڈیالوجی، پیڈز نرسری، آپریشن تھیٹر، آئی سی یو اور ان ڈور وارڈز کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے ان ڈور اور آئوٹ ڈور مریضوں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر کمشنر نے ڈیوٹی ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے محنت کشوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کمشنر سوشل سکیورٹی کو ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہسپتال میں ایچ آر، آٹو کلیو اور الٹراسائونڈ مشین کی فراہمی کے احکامات جاری کیے اور ایم ایس کو جامع ڈیمانڈ تیار کر کے ہیڈ آفس بھجوانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں