کمشنر آفس عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک موثر فورم ہے،راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ کمشنر آفس عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک موثر فورم ہے جہاں شہری بلا جھجک اپنی شکایات اور تجاویز براہ راست پیش کرسکتے ہیں جس کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد جاری ہے۔کمشنرنے اپنے آفس سے باہر آکر عوامی مسائل سنے اور ڈویژنل وضلعی افسران کو واضح کیا کہ عوامی درخوا ستوں کے فوری اور شفاف ازالے کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور شہریوں کو حقیقی ریلیف ملے۔انہوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران سے رپورٹ بھی طلب کی جبکہ درخواست گزاروں سے محکموں کی کارکردگی بارے دریافت کیا۔انہوں نے شہریوں کو ترقی کے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں