کمشنر راجہ جہانگیر انور نے سپورٹس کمپلیکس میں پیڈل کورٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے”توانا پنجاب” ویژن کے تحت سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ پیڈل ٹینس کورٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے فیتہ کاٹ اور بال کو ہٹ لگا کر پیڈل ٹینس کورٹ کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند،چیف انجینئر مہر محمد ایوب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل عباس، ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ، ڈائریکٹرز یاسر اعجاز چٹھہ،جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ طلحہ تبسم، مینجر رضوانہ کمال، اسسٹنٹ مینجر چوہدری طارق نذیر و دیگر افسران کے علاوہ صدر چیمبر آف کامرس شیخ فاروق یوسف اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر نے چند روز میں معیاری پیڈل ٹینس کورٹ کی تکمیل پر ڈی جی ایف ڈی اے اور ان کی ٹیم کو شاباش اور سپورٹس کمپلیکس میں مقبولیت پانے والے کھیل کا اضافہ کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ان ڈور گیمز اور پرکشش تفریحی سہولتوں کا اضافہ کر کے ملک کے نامور کلبز کے ہم پلہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے نوجوان کے لئے قابل رسائی پیڈل ٹینس سمیت عالمی سطح پر مقبول دیگر کھیلوں کی ترویج وترقی کے ہمہ جہت اقدامات جاری ہیں۔ کمشنر نے موقع پر موجود ممبرز سپورٹس کمپلیکس سے گفتگو کی اور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیوں، تفریحی و انتظامی امور کے بارے میں تجاویز لیں۔انہوں نے کہا کہ ممبرز اسے اپنا دوسرا گھر سمجھیں اور وہ سپورٹس گالا، مشاعروں، میوزیکل نائٹ و دیگر تفریحی ایونٹس ترتیب دیں، مینجمنٹ کمیٹی ان کی سرپرستی کرے گی۔انہوں نے خواتین و حضرات اور بچوں کی دلچسپی کے تفریحی پروگرامز کے جلد انعقاد کا بھی عندیہ دیا۔بعد ازاں کمشنر نے کیفے ٹیریا، بار بی کیو اور جوس کارنر کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ممبرز کے اطمینان کے مطابق بہترین سروسز کی فراہمی پر ہر صورت اولیت دی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس کی توسیع کے لئے ماسٹر پلاننگ مکمل ہے جس پر بتدریج عملدرآمد کرتے ہوئے انٹرنیٹ ایریا میں سینما،ایونٹس ہال،ای گیمنگ، بالنگ ایلے، فائن فوڈ ریسٹورنٹ، گیسٹ ہائوس سے کیئر سنٹر، بیکری، سیلون سمیت دیگر تفریحی منصوبے شروع کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ پیڈل ٹینس کھیل کی بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر اس کورٹ کو تیز رفتاری سے مکمل کیا گیا ہے جو یہ سہولت اس ایریا کی رہائشی کالونیوں کے نوجوان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس میں بجلی کی سپلائی کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور عنقریب سویمنگ پولز میں ہیٹنگ سسٹم عنقریب فعال کر دیا جائے گا۔انہوں نے پیڈل ٹینس کورٹ کو افتتاح کرنے پر کمشنر راجہ جہانگیر انور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی رہنمائی میں سپورٹس کمپلیکس ترقی کی جانب گامزن ہے۔دریں اثنائْ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرکمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیرانور نے ایک روز میں تین اضلاع کی3 تحصلیوں کے ہنگامی دورے کئے۔وہ تحصیل چک جھمرہ،بھوآنہ اور اٹھارہ ہزاری گئے اور عوامی بہبود کے اقدامات اور میونسپل سروسز کی فراہمی کے مشن کے تحت جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی قیادت میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے تمام وسائل متعلقہ تحصیلوں میں لگاکر عوامی ریلیف کے اقدامات کئے گئے۔ڈپٹی کمشنرفیصل آبادکیپٹن(ر) ندیم ناصر،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان،ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اپنے اضلاع کی متعلقہ تحصیل میں تمام وسائل کے ہمراہ موجود رہے۔تحصیل چک جھمرہ کے دورے کے موقع پر کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ چوک کی بیوٹیفکیشن،قبرستان میں صفائی چیک، زیرتعمیر اے سی آفس کا دورہ،ریڑھی بازار کا معائنہ اور تحصیل ہسپتال کا وزٹ کرکے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس دوران پیرا فورس،واسا،ستھرا پنجاب،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹی کی مشینری شاہرات پر متحرک نظر آئی،لوکل گورنمنٹ،سیکرٹریز یونین کونسلز،فیسکو میونسپل سروسز کے لئے سرگرم رہا۔کمشنر نے ریڑھی بازار کو مزید منظم،چوکوں کی تزئین وبحالی کے لئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کرکے مختلف وارڈز میں مریضوں کے علاج معالجہ،ادویات کی فراہمی،صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے شاہرات پر پیچ ورک،گرین بیلٹس کی بحالی،سٹریٹ لائٹس فعال،لین مارکنگ،کیٹ آئیز،کروو سٹونز پینٹ،ٹریفک سگنلز فعال،زیبرا کراسنگ،پارکس میں بینچز،گرین کور،لائٹنگ،پانی کے ذرائع،تجاوزات کا خاتمہ،سیوریج کے مسائل حل، اوپن ڈرینز کورڈ،آوارہ ڈاگز کی کلنگ پر عملدرآمد کے اہداف تفویض کئے۔انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کے لئے تمام دستیاب وسائل کو یکجا کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے تمام وسائل کو مرحلہ وار تحصیلوں میں منتقل کرکے تحصیلوں میں عوامی ریلیف کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔دریں اثنا کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کا دورہ کیا۔انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھوآنہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرکے صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو وارننگ جاری کی۔انہوں نے مشینری کی ورکنگ حالت کا جائزہ، مریضوں سے ادویات ملنے کے بارے میں دریافت اور اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر نے وارڈ میں بیڈز پر صاف ستھری چادریں بچھانے،واش روم نیٹ اینڈ کلین کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اہداف کی تکمیل میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں،اسسٹنٹ کمشنر ہسپتال کے تسلسل سے وزٹ کریں اور تمام تر انتظامات اپ ٹومارک ہونے چاہیں۔کمشنر نے بائی پاس روڈپر بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لیااورستھرا پنجاب کو صفائی،اسسٹنٹ کمشنر کو کروو سٹونز پینٹ،سٹریٹ لائٹس فعال،سیوریج مسائل کے حل کی ہدایت جاری کیں۔کمشنر نے ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کرکے گرین ایریا میں پودا لگایا اور شہری خوبصورتی کے جاری اقدامات کو چیک کیا۔انہوں نے صفائی کا معیار برقرار رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ میونسپل سروسز کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کرکے طبی وانتظامی امور کو چوکس رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں سے ڈاگ بائٹ کے کیسز رپورٹ ہورہے ان علاقوں کے سیکرٹری یونین کونسل کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تحصیلوں کے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں