کمشنر راجہ جہانگیر انور نے 7پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو اسکوٹیز تقسیم کیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان بھر میں سرکاری کالجز کے انٹر میڈیٹ پوزیشن ہولڈرز میں مفت الیکٹرک اسکوٹیز کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے نئی انرجی وہیکل پالیسی کے تحت پاکستان بھر کے سرکاری کالجزکے 200طلبا و طالبات کو الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔کمشنر آفس فیصل آباد میں منعقد تقریب میں کمشنر راجہ جہانگیر انور نے فیصل آباد ڈویژن کے 7 پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کیں۔ تقر یب میں بتایا گیا کہ مختلف مضامین اور کورسز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سرکاری کالجز کے طلبا و طالبات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کمشنر نے بچوں کو پیغام دیا کہ محض رٹے ہوئے نمبر لینے سے کامیابی حاصل نہیں ہوتی بلکہ تحقیق، تخلیق اور عملی کارکردگی کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک اسکوٹیز کا مقصد طلبا کو ماحول کے تحفظ اور معاشرے کے مفید شہری بنانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں