2

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا ACذوالقرنین کے ہمراہ ڈجکوٹ کے سیم سے متاثرہ دیہات کا دورہ

ڈجکوٹ(نامہ نگار ) ڈجکوٹ اور اس کے نواحی دیہات میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر، اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد ذوالقرنین سلیم وٹو، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و ایم این اے کے امیدوار میاں قاصم فاروق، ایم پی اے حلقہ پی پی 107کے امیدوار چوہدری خالد پرویز گل اور سیاسی و سماجی شخصیت ملک شمشاد علی جدان نے دورہ کیا۔اس موقع پر تقریباً پچیس کے قریب وہ دیہات جو سیم تھور زمین ہونے کے باعث زیرِ آب آ چکے ہیں، ان کا معائنہ کیا گیا۔ وفد نے متاثرہ علاقوں میں عوام سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر نے کہا کہ متاثرہ دیہات کے مسائل ہماری اولین ترجیح ہیں، حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ذوالقرنین سلیم وٹو اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے بھی عوام کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں گے اور متاثرہ علاقوں میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں