کمشنر ساہیوال کا زیر تعمیر کیمبرج سکول کیمپس کادورہ

ساہیوال (محمد صفدر چوہدری سے )کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا ڈی پی ایس میں زیر تعمیر کیمبرج سکول کیمپس کا دورہ۔ جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس منصوبے کا پہلا فیز23کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سال میں مکمل کیا جائیگا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر حبیب جیلانی وینس کی بریفنگ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، پرنسپل اکبر علی اور کیمبرج کیمپس کی وائس پرنسپل مومنہ ایزد بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے ڈی پی ایس مین کیمپس میں زیر تعمیر کیمبرج سکول کیمپس کے جاری تعمیراتی کا م کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنانے اور اسے مقررہ مدت کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ راوی کیمپس میں عارضی طور پر جاری کلاسز کو یہاں منتقل کیا جا سکے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر حبیب جیلانی وینس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیمپس کے پہلے فیز پر تعمیراتی لاگت کا تخمینہ23کروڑ لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں