34

کمشنر سرگودھا اجمل بھٹی کا مختلف بازاروں کا دورہ

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی نے شہر کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور تجاوزات آپریشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سی او طارق پرویا کے ہمراہ فرنیچر مارکیٹ اقبال کالونی روڈ پر دکانداروں سے واگزار کروائے گئے فٹ پاتھ کی دوبارہ تعمیر کاجائزہ لیا ۔ انہوںنے بار بار وارننگ کے باوجود سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے دکانداروں کی دکانوں کو دس دن کیلئے سیل کرنے کاحکم دیا ۔ انہوں نے تاجروں سے ملاقات کر کے ان پر زور دیا کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں او راس شہر کی تعمیر وترقی او رخوبصورت بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے مرکزی سبزی وفروٹ منڈی کا بھی اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو فوری صفائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور واضح کیاکہ وہ دوبارہ کسی وقت دورہ کر کے سبزی منڈی میں صفائی امور چیک کریںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں