کمشنر سرگودھا کاکنڈونیشن فیس ادا نہ کرنیوالی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کرنیکا حکم

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کنڈونیش (CONDONATION) فیس جمع نہ کروانے والی ہاؤسز سوسائٹیز کو سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ احکامات انہوں نے چاروں اضلاع کے ریونیو افسران کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں جاری کیے۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو افسران دیگر انتظامی و دفتری امور کے ساتھ ریونیو واجبات کی وصولی پر بھی بھرپور توجہ دیں اوراہداف کی سو فیصد وصولی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال اختتام کی طرف گامزن ہے لہذا ریونیو فیلڈ سٹاف بھی محنت کر کے اہداف کے حصول کو یقینی بنائے۔ کمشنر نے ریونیو افسران پر واضح کیا کہ زیر سماعت عدالتی کیسز کو تین ماہ کے اندر نپٹایا جائے۔ کسی ریونیو عدالت میں ایک سال سے زائد کا کوئی کیس نہیں ہونا چاہیے، لہذا ایسے کیسز کو ترجیح بنیادوں پر نپٹایا جائے۔ اجلاس میں شریک چاروں ڈپٹی کمشنرز نے سٹمپ ڈیوٹی، انتقال فیس، زرعی انکم ٹیکس ، واٹر ریٹ، تاوان ، سرکاری زرعی اراضی کی الاٹمنٹ ،سرکاری دکانوں اور کمرشل پلازوں کی نیلامی، مواضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن ،پلس پراجیکٹ، زیر التوا انتقالات بارے پیشرفت، کھیوٹ ایشوز ،ای رجسٹریشن سنٹرز کی پرفارمنس ،ڈیجیٹل گردآوری ، دیہی مراکز مال اور ریونیو عدالتوں میں زیر سماعت میں کیسز سمیت دیگر ایجنڈا اٹیمز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر جہانزیب اعوان کو چاروں اضلاع کی ریونیو رینکنگ اور پارسل بیس ونڈا بارے بھی بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم، ایڈیشنل کمشنر رائے محمد یاسر بھٹی، اے ڈی سی آر فہد محمود، اے سی آر خان محمد کے علاوہ خوشاب میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں اے ڈی سی آرز اور اسسٹنٹ کمشنروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں