کمشنر سرگودھا کا تھیلیسیمیا ہومو فیلیا سنٹر کا دورہ

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ہلال احمر ہسپتال میں قائم تھیلیسیمیا ہومو فیلیا سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے سنٹر پر تھلیسمیا کے بچوں کو انتقال خون کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور لیبارٹری سمیت مختلف شعبہ جات کا معائینہ بھی کیا۔ انہوں نے انتقال خون کے لیے جھنگ سمیت دیگر قریبی اضلا ع سے آئے بچوں میں رحمت للعالمین فاؤنڈیشن او ر ہلال احمر ہسپتال انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے لاکھوں روپے کی جان بچانیوالی ادویات مفت تقسیم کیں۔ انہوں نے بچوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر جہانز یب اعوان نے خون کے عطیات اور ادویات فراہم کرنے میں معاونت کرنیوالے تاجرو ں، مخیر حضرات ، طلبہ طالبات اور سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکے عطیات معصوم پھولوں جیسے بچوں کی زندگی کی سانسیں بحال رکھنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں