سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی نے ریگولیشن ونگ کی جانب سے سرکاری دکانوں کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی او ایم سی کی سربراہی میں ایک سب کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایم او آر ، ایم او ایف اور ایکسائز انسپکٹر شامل ہے۔ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر نے کمیٹی ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کیس ٹو کیس جائزہ لے کر مارکیٹ ویلیو کے مطابق کرایوں کا تعین کریں۔ انہوں نے کہا ایم سی کا بنیادی مقصد عوام اور خصوصاً کاروباری حلقہ کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ تاجر حضرات کرایہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ سرکاری دکانوں کے کرایوں میں عام مارکیٹ سے دس فیصد تک رعایت دی جائے اور اس ضمن میں تاجروں کی رائے کو بھی مقدم سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اصل الاٹی سے دو فیصد جبکہ متبادل سے 7 فیصد ٹرانسفر فیس وصول کی جائے۔ دکانداروں سے پانچ سال کا معاہدہ مکمل ہونے پر ضابطہ کے تحت نیلامی کا عمل مکمل کیا جائے۔ واضح رہے کہ ریگولیشن ونگ کی شہر میں ایم سی کی چھ سو سے زائد دکانوں میں پالیسی سے ہٹ کر کرایوں میں اضافہ کیا گیا جس پر متاثرہ دکانداروں نے کمشنر / ایڈمنسٹریٹر سے کرایوں میںکمی کی استدعا کی تھی۔ کمشنر نے فوری اجلاس طلب کرکے اس ضمن میں احکامات جاری کیے۔ اجلاس میں سی او طارق پرویا اور ایم او آر زویا بلوچ سمیت متعلقہ ممبران شریک تھے۔
53