کمشنر سرگودھا کا صفائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گذشتہ روز شہر بھر کا دورہ کیا اور صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ عملہ کی جانب سے لاہور روڈ پر کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے یونین کونسل 84 کے سیکرٹری فخر محمود کے خلاف پیڈا ایکٹ کی کاروائی کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے کوڑا کرکٹ کو ڈمپنگ سائیٹ پر منتقل کرنے کی بجائے مین شاہرہ پر آگ لگا کر تلف کرنے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے شہر کے اندرون علاقوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی کی ناقص صورتحال پر سی او ایم سی کو عملہ صفائی کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مانیٹرنگ افسران کو صبح اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کر کے صفائی صورتحال بہتر بنانے کا بھی حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں