کمشنر سرگودھا کا منصوبوں کا جائزہ

سرگودہا(بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبو ں، صفائی کی صورتحال اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے 47 فلائی اوور سے متصل زیر تعمیر باکس چینل کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں تیزی لائی جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو الاٹمنٹ اور فیسکو سے جڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد سے جوڑے ہوتے ہیں، جن میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔کمشنر جہانزیب اعوان نے بعد ازاں جنرل بس اسٹینڈ، اہم سڑکوں اور شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ دوران دورہ انہوں نے سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد شہر کی صفائی کو ترجیحی بنیادوں پر برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں