کمشنر سرگودھا کا نگہبان سہولت بازار کا دورہ

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی نے ماڈل مارٹ سرگودھا میں قائم نگہبان رمضان سہولت بازار اور 9 نمبر چونگی پر ماڈل ریہڑی بازار کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی اشیائے خوردونوش کے معیار، قیمتوں اور دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر نے مختلف اسٹالز پر جا کر سبزیوں، پھلوں، آٹا، چینی، دالوں اور دیگر ضروری اشیاء کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کو چیک کیا۔ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں کی سختی سے پابندی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق نگہبان رمضان سہولت بازاروں کا مقصد عوام کو معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں