کمشنر سرگودھا کا واٹر سپلائی سکیم کا دورہ

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ محمدی کالونی میں واسا کی واٹر سپلائی سکیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا ابوبکر عمران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں کو موجودہ واٹر سپلائی سسٹم کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی نئی واٹر سپلائی سکیم کی تکمیل سے مزید آبادیوں تک صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے اور متعدد ٹیوب ویلز کو فعال کر دیا گیا ہے۔ کمشنر نے سٹوریج ٹینکس کا معائنہ کیا اور پانی نکلوا کر اس کا معیار چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئی واٹر سپلائی سکیم کو ہر صورت 10 اپریل تک مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بلا تعطل صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کمپنی باغ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی فنڈز سے جاری بارشی پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے کا بھی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں