6

کمشنر سرگودھا کا گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کیخلاف کارروائیوں کا حکم

سرگودہا(بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف موثر اور جامع کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیتے ہوئے مصروف بازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مستقل تعینات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ گراں فروشوں کے خلاف موقع پر کاروائی کی جاسکے۔ انہوں نے پرائس ایکٹ کی خلاف وزی کرنے والے تاجروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کی ہدایت بھی کی ہے۔وہ جمعہ کے روز چاروں ڈپٹی کمشنرز سے پرائس کنٹرول ، رمضان نگہبان پیکچ اور تجاوزات آپریشن بارے بریفنگ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی افسران فیلڈ میں زیادہ وقت گزاریں اور مانیٹرنگ کو سخت کیا جائے۔ اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ کمشنر نے چاروں اضلاع میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بازاروں اور شاہرات کی خوبصورتی پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ رمضان نگہبان پیکچ کی تقسیم کا آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے اور اب تک سرگودہا میں 40 فیصد ، خوشاب میں 25 فیصد، میانوالی میں 46 فیصد جبکہ بھکر میں 38 مستحقین تک پے آڈرز پہنچائے جا چکے ہیں۔ کمشنر نے کٹوتی کرنے والے ونڈرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو عوامی بہبود کے اقدامات اور ستھرا پنجاب کی سرگرمیوں پر بھی خاص توجہ دینے کی ضرورت پر بھی ضرور دیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر ، ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے ایجنڈا اٹیمز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں