کمشنر سرگودھا کا گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول کا دورہ

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری اور دستیابی کے علائوہ سکولوں کی صفائی، حفاظتی انتظامات و دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر سرگودھا نے کلاس رومز میں جا کر تدریسی عمل کا براہِ راست معائنہ کیا اور طلبہ سے نصاب کے سوالات پوچھے۔ انہوں نے اساتذہ کی تدریسی مہارت اور طلبہ کی تعلیمی دلچسپی کو بھی جانچا اور ضروری رہنمائی فراہم کی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ بچوں کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تدریسی پلان پر سختی سے عمل کریں، اضافی معاونت فراہم کریں اور کسی بھی کمی کو فوری دور کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں