کمشنر سرگودھا کا گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کا اچانک معائنہ

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ہفتے کے روز گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضو ں سے ملاقات کر کے علاج معالجے اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ کمشنر نے ایکسرے روم، پرچی کائونٹر کا معائنہ کیا اور عملے کی حاضری، ڈاکٹروں کی موجودگی اور مریضوں سے رویے کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور بجلی کے تاروں کو فوری طور پر درست کرنے کی ہدایات دیں تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ کمشنر نے واضح کیا کہ مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاج، سہولیات اور نظم و ضبط کے حوالے سے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں