سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے موسم بہار کی شجرکاری مہم میں تمام محکموں کو بھر پور حصہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنروں کو اپنی تحصیلوں میں لیڈ رول کا کردار ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے آنے والی نسلوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل اور انہیں ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے بچانے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ شجرکار ی مہم صرف فوٹو شوٹ تک محدود رکھنے کی بجائے مجاز افسران درختوں کی نشوونما اور ا ن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔وہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے۔ کمشنر نے چارو ں اضلاع میں شہر کے داخلی اور خارجی راستے کم ا زکم 10 کلو میٹر تک درختوں سے بھرے ہونے چاہیے۔ درختوں کی چوری کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں جہاں کہیں بھی جگہ ملے پودے لگائے جائیں۔ کمشنر نے کہاکہ ہر شہری اپنے نام کے کم از کم دو پودے ضرور لگائے اور ان کے تنآور درخت بننے تک حفاظت بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو شاہرات اور نہروں سمیت دیگر مقامات کی نشاندہی کر کے وہاں پودے لگوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سرگودہا ڈویژن کو سرسبز بنانے کیلئے جنگلات اور پی ایچ اے حکام کومل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہر محکمے کو شجرکاری مہم ک ٹارگٹ مقرر کرنے کے علاوہ سکولوں،تعلیمی اداروں اور مراکز صحت میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ درخت لگانے کے ساتھ اس کی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات سے سابقہ شجرکاری مہم کی تفصیلات بھی طلب کر لی۔ کمشنر کو بتایا گیاکہ محکمہ جنگلات رواں شجرکاری مہم کے دوران چاروں اضلاع میں مجموعی طورپر 7 لاکھ 57 ہزار9 سو پودے لگارہاہے جس میں سرگودہا میں ایک لاکھ 22 ہزار پانچ سو، خوشاب میں دو لاکھ 57ہزار پانچ سو، میانوالی میں ایک لاکھ جبکہ ضلع بھکر میں دو لاکھ 72ہزار مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے علاوہ جنگلات، پی ایچ اے،زراعت، کالجز اور سکول ایجوکیشن افسران کے علاوہ خوشاب،میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز ودیگر افسران نے شرکت کی۔
