کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت محکمہ ہائی ویز اور محکمہ صحت کی سکیموں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرخوشاب فروہ عامر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سہیل سکندر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمشنرسرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کو ہائی ویز اور صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں منصوبوں کی موجودہ پیشرفت، درپیش چیلنجز، فنڈز کے استعمال اور کام کے معیار پر روشنی ڈالی گئی۔کمشنر سرگودھاڈویژن جہانزیب اعوان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیںاور ان میں تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں