کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت کے حوالے سے خطاب

سرگودھا(بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن جہانزیب اعوان نے سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ورکرز کی عید کی تعطیلات منسوخ کرتے ہوئے تمام 18 تحصیلوں میں چاند رات سے خصوصی صفائی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے تحصیل خوشاب میں کنٹریکٹر کی جانب سے ورکرز کو 23 یوم کی تنخواہوں کی ادائیگی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی کو باقی ایام کی تنخواہ بھی فوری ادا کروانے کی ہدایت کی ہے۔ وہ کمپنی کے خوشاب میں عید صفائی آپریشن بارے بریفنگ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس بھی ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر اور سی ای او کمپنی رانا شاہد عمران کے علاوہ چاروں تحصیلوں کے کمشنروں نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ عید الفطر پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں۔ چاند رات سے تمام تحصیلوں کے شہری اور دیہی علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کر کے عید کی صبح تک بازار پارکس، مساجد کے راستے، عید گاہیں، گلیاں، محلے ، بڑی شاہرات ، قبرستان اور تفریحی مقامات مکمل صاف ہونے چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں