سرگودھا (بیوروچیف ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی ڈسٹرکٹ پولیس لائن بھکر پہنچے ۔ انہوں نے اس موقع پر یادگار شہداء پر پھول ر کھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ڈی پی او محمد نوید بھی ہمراہ تھے۔کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے بھکر پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
47