کمشنر سرگودھا کی کرپٹ ریونیو اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کرنیکی ہدایت

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کرپٹ ریونیو اہلکاروں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کر کے انہیں ملازمت سے برخاست کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ریونیو دفاتر میں معاملات بہتر ہونے تک وہ تحصیل دفاتر کے دورے جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سب رجسٹرار دفاتر میں میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ وہ بورڈ آف ریونیو کے پی آئیز پرپیش رفت بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، اے ڈی سی آر فہد محمود اور اے سی آر خان محمد کے علاوہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز ، اے ڈی سی آرز اور اسسٹنٹ کمشنروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی پر خصوصی توجہ دیں۔ ریونیو دفاتر میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ انہیں سرکاری واجبات کی ادائیگی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں چاروں اضلاع میں بورڈ آف ریونیو کے انیشیٹوز ، سرکاری واجبات کی وصولی ، انتقالات فیس ، تاوان ، واٹر ریٹ کرنٹ وبقایاجات ، زرعی انکم ٹیکس ، اشٹام ڈیوٹی ، زیر التوا انتقالات ، ای رجسٹریشن ، وارثتی انتقالات ، تقسیم جائیدار کے کیسز ، کھیوٹ ایشوز، ڈیجیٹل مساوی ، پلس سسٹم ، سکنی موضع جات ، جمع بندیوں کی سکینگ ، عارضی کاشت اراضی اور ریونیو عدالتی کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں