7

کمشنر سرگودھا کے غیر قانونی مینو فیکچرنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ غیر قانونی سگریٹ کی مینوفیکچرنگ اور فروخت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نان کسٹوڈیئل سگریٹ کی قانونی پیداوا ر موجود نہیں، اس لیے جہاں بھی ایسی پروڈکشن یا سپلائی ہو رہی ہے وہاں قانون کے مطابق فوری ایکشن ہو۔ مقامی سطح پر جو لوگ چھپ کر سیل یا پروڈکشن کر رہے ہیں، ان کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ کمشنر نے ایکسائز اور ریونیو حکام کو مشترکہ ٹیمیں بنا کر کارروائی تیز کرنے کا ٹاسک دیا اور ہدایت کی کہ سگریٹ شاپس اور گوداموں کی باقاعدہ چیکنگ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ایک ایپ بھی تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے اسکین کر کے غیر قانونی سگریٹ کی شناخت کی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایکسائز افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بلا کر کارروائی کا واضح میکنزم بنائیں اور غیر قانونی مینو فیکچرنگ، گوداموں اور اسٹورز کے خلاف اقداما ت اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر، ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس، اے ڈی سی آر بھکر، ایم ڈی پی ایچ اے، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی، سی او ایم سی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں