فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنرسلوت سعید کی زیر صدارت لینڈ ایکوزیشن کیسز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے ڈویژن میں لینڈ ایکوزیشن کے زیرالتواء کیسز پر بریفنگ لی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیس کے زیرالتواء ہونے پر وضاحت طلب کی۔انہوں نے ہائی ویز کی طرف سے کیسز کے حل میں تاخیر پربرہمی کا اظہارکیا اور نااہلی پر متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف چارج شیٹ کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں ہائی ویز کے آفیسر کی عدم موجودگی پر کمشنر نے غیر حاضری کی وجہ دریافت او رسختی سے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ محکمے مکمل ریکارڈ اور تیاری کے ساتھ آئیں۔
