کمشنر مریم خان کاڈی سی کے ہمراہ فیڈمک کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ فیڈمک کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے ان ایکشن،کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر کے ہمراہ فیڈمک کا دورہ کرکے سکیورٹی کیلئے خار دار دیوار لگانے کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے فیڈمک انتظامیہ سے بھی سکیورٹی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ لی۔انہوں نے فیڈمک میں محکمہ سوشل سکیورٹی کے زیر انتظام قائم ہسپتال کا بھی معائنہ کیا۔کمشنر کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کے احکامات پر فیڈمک کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی،کمشنر نے فیڈمک میں مقیم چائنیز سے سکیورٹی بارے بھی استفسار کیا۔کمشنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ چائنیز کی سکیورٹی کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم مکمل فعال رکھا جائے۔سکیورٹی اہلکار مستعدی سے فرائض سرانجام دیں کسی قسم کی غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں