کمشنر مریم خان کا فیصل آباد کی سڑکوں کی حالت بہتر کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر مریم خان نے میونسپل کارپوریشن کو فیصل آباد شہر کی سڑکوں کی حالت بہتر کرنے کا حکم دیتے ہوئے اہم خستہ حال شاہراہوں کی مرمت کا تخمینہ لاگت طلب کر لیا۔ انہوں نے کارپوریشن حدود میں سڑکوں اور گلی محلوں کی خراب سٹریٹ لائٹس کا سروے کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کمشنر مریم خان نے شہرکی مختلف شاہراہوں کا معائنہ کیا اور چیف آفیسر علی عباس سے بریفنگ لی۔ کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ مختلف علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں پر پیج ورک بھی کرایا جائے-آمدورفت میں شہریوں کو درپیش مشکلات کا سدباب کیا جائیگا-انہوں نے مزید کہاکہ سروے مکمل ہونے کے بعد خراب سٹریٹ لائٹس بدلنے کیلئے کام شروع کیا جائے۔ پی ایچ اے کو گرین بیلٹس پر مزید شجرکاری کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ کمشنر کا اس موقع پر مزید کہنا تھاکہ شہر میں کوئی بھی گٹر ڈھکن کے بغیر نظر نہیں آنا چاہیے۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن عامر رضا،ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن آصف چوہان اور دیگر افسران اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں