کمشنر مریم خان کا ڈی سی کے ہمراہ شیرازہ پتن کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ قطب شہانہ کے مقام پر دریائے راوی کا کٹا روکنے کیلئے متحرک ہوگئی۔کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ دریائے راوی پر شیرازہ پتن کا دورہ کیا اور شیرازہ پتن پر دریا میں کٹا کے باعث بند کی تعمیر کیلئے سائٹ کا معائنہ کیا۔اری گیشن حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔کمشنر نے بند کی تعمیر جلد شروع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کٹا کو روکنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں