کمشنر نے شہر کی خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے سے پارکس کی بحالی کا پلان طلب کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیرانور اور آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور ڈی پی او عبداللہ احمد کے ہمراہ چناب نگر گئے اورسالانہ عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دو روزہ کانفرنس 30 اور 31۔اکتوبر کو ہوگی۔ انہوں نے منتظمین کانفرنس سے ملاقات کی۔کمشنر نے کانفرنس کے مقام پر کلینک آن ویلز مختص رکھنے کی تاکید کی اور پارکنگ کے لئے دستیاب مقامات دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ہر داخلی وخارجی راستے پر واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کھانے اور پینے کے پانی کا معیار چیک کرے گی۔صفائی کا اعلی ترین معیار،پانی کا چھڑکا یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ علما کرام معاشرہ کا معتبر اور ذمہ دار طبقہ ہیں۔امن وامان کے قیام میں انتظامیہ اور پولیس کی معاونت کریں۔منتظمین مولوی توصیف ودیگر علما کی طرف سے نشاندہی کردہ بعض مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہر کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کے حوالے سے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور یونیورسٹیز انتظامیہ کو یکساں تھیم کے تحت شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کی سرسبزوشادابی کے لئے بھی جامع اور زمینی حقائق کے مطابق پیشرفت ہونی چاہیے۔ انہوں نے یونیورسٹیز کی طرف سے بعض تجاویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے پی ایچ اے سے گرین بیلٹس اور پارکس کی تزئین وبحالی کے حوالے سے پلان بھی طلب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں