کمشنر کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرکمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے عید کے ایام میں اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اورعافیت میں مقیم بزرگوں سے ملاقات اور عید کی مبارکباددی۔انہوں نے بزرگوں میں عید گفٹس تقسیم کئے اوران کی صحت دریافت اورفراہم کردہ سہولیات بارے استفسار بھی کیا۔کمشنر نے کہا کہ ادارہ میں مقیم بزرگ افراد کو گھرجیسا ماحول فراہم کیا جارہا ہے جہاں انہیں کھانے پینے سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اپنے والدین کی عزت واحترام کویقینی بنائیں۔والدین کی ضروریات کا خیال رکھا جائے تاکہ انہیں اداروں میں نہ آنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ عید کا دن ہمدردی،مساوات،پیارمحبت اورایثار کاجذبہ پروان چڑھانے کا درس دیتا ہے۔ بزرگوں نے خوشیوں کے لمحات ساتھ گزارنے پر کمشنرسمیت دیگر افسران کا شکریہ اداکیا۔بزرگوں نے اشعار سنائے اور اولڈ ایج ہوم میں بھرپور سہولیات کی فراہمی کا ذکر کیا۔قبل ازیں کمشنر فیصل آباد نے کینال روڈ پر ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصربھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں