کمشنر کا بٹالہ کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ،عظمت فردوس کو شاباش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انورانسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے بٹالہ کالونی پہنچ گئے آئرن لیڈی میونسپل آفیسر ریگولیشن محترمہ عظمت فردوس کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق بٹالہ کالونی میں آئرن لیڈی میونسپل آفیسر ریگولیشن محترمہ عظمت فردوس کی زیرنگرانی تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن کیا جا رہا ہے۔ علاقہ بھر میں دکانوں اور گھروں کے باہر پختہ تھڑے’ غیر قانونی تعمیرات اور عارضی تجاوزات کوختم کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بٹالہ کالونی کا دورہ کیا اور انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے بھرپور آپریشن کرنے پر میونسپل آفیسر ریگولیشن اور انسداد تجاوزات آپریشن کی انچارج محترمہ عظمت فردوس کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے کام کی وجہ سے پوری انتظامیہ کی نیک نامی ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق کسی دبائو میں آئے بغیر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر محترمہ عظمت فردوس نے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کو انسداد تجاوزات آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور بھر پور طریقے سے آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں