3

کمشنر کا شہری ترقی ،تفریحی سہولیات کیلئےFDAافسران کو بزنس ماڈل تیار کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہری ترقی اور تفریحی سہولیات کے منصوبوں کے حوالے سے ایف ڈی اے افسران کو بزنس ماڈلز تیار کرنے کاحکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں جامع تجاویز جلد مرتب کی جائیں۔ انہوں نے یہ حکم ایف ڈی اے افسران کی طرف سے ترقیاتی اور انتظامی امور کے حوالے سے دی جانیوالی بریفنگ کے دوران جاری کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایف ڈی اے کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور مالی وسائل میں اضافہ کے لئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈنیشن عامر رضا، چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید رندھاوا کے علاوہ ایف ڈی اے کے ڈائریکٹرز اسما محسن، جنید حسن منج، یاسراعجاز چٹھہ، سہیل مقصود پنوں، عاصم محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ طلحہ تبسم و دیگر افسران موجود تھے۔ کمشنر فیصل آباد نے ایف ڈی اے کے مجوزہ منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری ترقی اور تفریحی سہولیات میں توسیع کے لئے اپنے وسائل سے فنڈز کا بندوبست کیا جا سکتا ہے اس سلسلے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اصولوں کے تحت خواہش مند سرمایہ کاروں کی شرکت کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ماسٹر پلاننگ کے تحت ایف ڈی اے سٹی میں سپورٹس کمپلیکس کی توسیع کے مجوزہ منصوبوں میں منی سنیما، پیڈ ل ٹینس کورٹ، بالنگ ریلے، ای گیمنگ، لان ٹینس (گرین ٹرف)، ایونٹ ہال کے قیام، فائن ڈائننگ ریسورنٹ، گیسٹ ہاس، ڈے کیئر سنٹر، سیلون، بیسمنٹ پارکنگ و دیگر سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان تفریحی منصوبوں سیمت ایکو فاریسٹ اینڈ نیچرل پارک میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے بزنس تجاویز تیار کریں۔انہوں نے مالی وسائل میں اضافہ کے لئے نادرا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاسنگ فانڈیشن اور دیگر اداروں کو کروڑوں روپے مالیت کی اراضی فروخت کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایف ڈی اے کے مالی استحکام کے لئے مزید اقدامات کو آگے بڑھائیں۔کمشنر فیصل آباد نے پرائیویٹ ہاسنگ سکیموں کے معاملات میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کاحکم دیا اور کہا کہ پلاٹس کی فروخت میں فائل مافیا کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس میں پیڈل ٹینس کورٹ کے منصوبے پر ترقیاتی کام جاری ہے جس کو تیزرفتاری سے تیار کر کے 25 دسمبر2025 کو افتتاح کرنے کا پروگرام ہے۔انہوں نے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس کے توسیعی منصوبوں کے لئے دستیاب ملحقہ اراضی کو بروئے کار لایاجائیگا۔انہوں نے ایف ڈی اے سٹی کے ڈویلپ اور ان ڈویلپ ایریا میں دستیاب اراضی کو مختلف سرکاری اداروں کو فروخت کرنے کے اقدامات اور حالیہ نیلام عام کے ذریعے مختلف پلاٹس کی فروخت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔دریں اثنائ۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں ہوگا اب سب مستحقین کا شمار۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں 15 لاکھ گھرانوں کا سروے مکمل ہوچکا ہے اورمجموعی طور پر26 لاکھ مستحق گھرانوں کا سروے مکمل کیا جائے گا۔فیصل آباد ڈویژن کی صوبہ میں سروے کے تناسب میں بہتر کارکردگی ہے۔کمشنر نے کہا کہ سروے میں شمار ہونے والوں کو رمضان پیکج سمیت دیگر حکومتی مراعات ملیں گی۔کمشنر نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو سروے کا عمل تیز اور شفافیت کو یقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ اربن یونٹ کے ضلعی مینجرز سے میٹنگ کرکے اہداف یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں