کمشنر کا عبداللہ پور اوور ہیڈ برج پر نصب تشہیری بورڈز کا نوٹس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر کا عبداﷲ پور اوورہیڈبرج پر نصب تشہیری بورڈز کا نوٹس۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” نے جڑانوالہ روڈ عبداﷲ پور چوک میں اوورہیڈبرج پر پی ایچ اے کی جانب سے نصب کئے گئے تشہیری بورڈز کے باعث اوورہیڈبرج پر نشیئوں کے ڈیرے اور اوباش افراد کی جانب سے طالبات اور خواتین کو ہراساں کئے جانے کے حوالے سے نشاندہی کی تھی جس پر ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پی ایچ اے کے افسران سے وضاحب طلب کر لی اور انہیں اوورہیڈبرج سے فوری تشہیری بورڈز ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں