2

کمشنر کا مقبول اتحاد روڈ پر فیکٹریوں کے پانی چھوڑنے کا نوٹس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے مقبول اتحاد روڈ کا دورہ کیا اور فیکٹریز کی طرف سے روڈ پر پانی چھوڑنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واسا، میونسپل کارپوریشن اور تحفظ ماحول کو فوری فیکٹریز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فیکٹریز مالکان کو نوٹسز دینے کے ساتھ پانی کی نکاسی کے مناسب انتظامات کرانے کی تاکید کی۔کمشنر نے کہا کہ کسی کو روڈ انفراسٹرکچر خراب نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے فیکٹریز کے پانی کا مسئلہ حل ہونے تک روڈ کی مرمت و بحالی کا کام عارضی طور پر روکنے کی ہدایت کی۔یادریے کہ کمشنر نے اتحاد روڈ پر میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام سٹرک کی مرمت وبحالی کے جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیاتو فیکٹریز کی طرف سے پانی چھوڑنے کا معاملہ سامنے آیا جس پرکمشنر نے برہمی کا اظہار اور متعلقہ محکموں کو فوری ایکشن کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں