37

کمشنر کیDPSانتظامیہ کو معیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایت

فصل آباد ( سٹا ف رپورٹر)کمشنر راجہ جہانگیرانور کی ڈی پی ایس کی انتظامیہ کومعیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایت۔”ڈیلی بزنس رپورٹ” میں ڈی پی ایس میں مسائل کے حوالے سے خبر یں شائع ہونے کے بعد فیصل آباد راجہ جہانگیرانورنے ڈویژنل پبلک سکولز اور ڈویژنل ماڈل کالجز کے پرنسپلز کا اجلاس بلایا ۔ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کی سرزنش کی اوراساتذہ کی تنخواہوں،طالب علموں کی فیسوں،ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کی ریکروٹمنٹ کے امور کا جائزہ لینے لئے ڈائریکٹر سکولز سیل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ۔کمشنر نے کمیٹی کوہوم ورک مکمل کرکے سفارشات فراہم کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سفارشات کا جائزہ لے کر مزید بہتری کے اقدامات کئے جائیں گے۔پبلک سکولوں کی اپ گریڈیشن بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔پبلک سکولوں کو حقیقی معنوں میں لرننگ آرگنائزیشن بنانا ہے۔معیاری تعلیم کی فراہمی کیساتھ طالب علموں کی دورحاضر کے تقاضوں کے مطابق تربیت ناگزیر ہے۔ اساتذہ طالب علموں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے ان کی کردار سازی کریں۔پبلک سکولوں سے فارغ التحصیل طالب علموں کی معاشرہ میں الگ شناخت نظر آنی چاہیے۔مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں