کمشنر کیFICمیں غیر ملکی ڈاکٹروں سے ملاقات،کارکردگی پر اظہار اطمینان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فرائض سرانجام دینے والے غیر ملکی ڈاکٹروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایف آئی سی ڈاکٹر ندیم بھی موجود تھے۔ کمشنر غیر ملکی ڈاکٹروں کے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی مجموعی کارکردگی اور مینجمنٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی تو غیر ملکی ڈاکٹروں نے ایف آئی سی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں کارڈیالوجی ہسپتال کا انتخاب عمدہ رہا اور یہاں پر دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجہ اور ان کے آپریشن کئے گئے، کمشنر راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ دل کے مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رانا ندیم نے ایف آئی سی میں مریضوں کے علاج معالجہ اور ہسپتال میں فنکشنل مشینری اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے غیر ملکی ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو خدمات کے صلہ میں سوینیئر بھی پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں