90

کموکا ، مسلم شیخ ، انصاری برادری کی عرفان منان ، شیخ محمد یوسف کی مکمل حمایت کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی کونسل چیئرمین چوہدری پرویز اقبال کموکا کی کوششیں رنگ لے آئیں’ ڈھڈی والا سٹی کونسل 67 کی کموکا برادری نے چوہدری پرویز اقبال کموکا کی قیادت میں سابق امیدوار سٹی کونسل 67 حاجی عبدالغفور گوگی کموکا’ بانی پنجاب کموکا کونسل نورضیاء کموکا’ حاجی شفقت کموکا’ چوہدری سجن کموکا’ اصغر سہیل کموکا ‘ چوہدری شجر کموکا ‘ ناظم کموکا ‘ سابق ممبر میونسپل کارپوریشن محترمہ نصرت کموکا کے علاوہ مسلم شیخ برادری اور انصاری برادری نے مسلم لیگ (ن) این اے 101 کے امیدوار میاں عرفان منان اور پی پی 114 کے امیدوار شیخ محمد یوسف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا’ اس موقع پر ڈھڈی والا میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ امیدوار پی پی 114 شیخ محمد یوسف’ چوہدری پرویز اقبال کموکاکے علاوہ پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنمائوں کے علاوہ اہل محلہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ امیدوار پی پی 114 شیخ محمد یوسف نے کہا کہ آپ لوگوں کی حمایت سے ہماری جیت یقینی ہو گئی ہے’ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو اس یوسی سے ہارے ہیں مگر اس مرتبہ آپ لوگوں کی حمایت سے اس یوسی سے جیتیں گے’ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی حمایت ہم پر قرض ہے’ 8 فروری کو فتح کے بعد آپ لوگوں کے مسائل حل کر کے اس قرض کو اتاریں گے’ ہمارا وعدہ ہے کہ سٹی کونسل 67 ڈھڈی والا کی محرومیاں ختم کر کے یہاں کے مسائل حل کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں