22

کمپنیوں سے بجلی چوری نہ ہونے کے بیان حلفی طلب

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت کی آئی ایم ایف کی ایک بڑی شرط پوری کرنے کی تیاری، پاور ڈویڑن نے ڈسکوز کی انتظامیہ اور عملے سے انکے علاقوں میں بجلی چوری نہ ہونے کے بیان حلفی طلب کر لیے،پاور ڈویژن نے نئے احکامات تمام ڈسکوز کوبھجوا دیئے ہیں،مراسلہ کے مطابق ایس ایز، ایکس ای این ، ایس ڈی اوز اور لائن مین کو فوری طور پر بیان حلفی جمع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،بیان حلفی میں لکھا جائے کہ انکے علاقے میں بجلی چوری نہیں ہے،افسران اور عملہ کو صنعتی، کمرشل ، زرعی اور گھریلو میٹر پر بجلی چوری ثابت ہونے پر برطرف کیا جا سکے گا ،آئی ایم ایف نے بجلی چوری روکنے کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے،رپورٹ کے مطابق ڈسکوز کیلئے 12 فیصد لائن لاسز کی حد مقرر ہے،ڈسکوز کے لائن لاسز 16.7 فیصد سے زائد ہیں،ڈسکوز نے گزشتہ مالی سال صرف لائن لاسز میں 166 ارب روپے کا نقصان کیا،ایک فیصد لائن لاسز پر 3 ارب روپے سالانہ کا نقصان ہوتا ہے ،حکومت نے قرض کی آخری قسط وصولی کیلئے پاور سیکٹر میں چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات کی یقین دھانی کروائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں