اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نے ہر قسم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے 23اپریل تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔وزیر توانائی نے تمام ڈسکوز کے چیئرمین اور سی ای اوز کو بجلی چوری کے خاتمے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر بجلی نے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ ڈیٹا بجلی چوری کے اصل نقصانات کے اعداد و شمار سے مطابقت نہیں رکھتا، تمام متعلقہ افسران بجلی چوری کے تمام ذرائع کا سراغ لگا کر سدباب کریں۔
